محکمہ سماجی بہبود، بڈگام کی جانب سے خانصاحب میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد
*خواتین کی تعلیم کی اہمیت جاننے کے لیے معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو جاننا ضروری ہے*/ فرحانہ اصغر
خانصاحب/13 فروری/مہمونہ حسن
آزادی کا امرت مہوتسو کے بینر تلے محکمہ سماجی بہبود بڈگام نے خان صاحب بڈگام میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پر ایک روزہ بیداری اور پریشا چلڈرن ہوم فار گرلز کا افتتاح کیا۔
پروگرام میں ایس ڈی ایم خانصاحب ، ضلع سوشل ویلفر آفیسر بڈگام، بی ڈی سی ممبر، ٹیم ڈی ایچ ای ڈبلیو، او ایس سی، آئی سی پی ایس، پی آر آئی ممبران، اے ڈبلیو ڈبلیو اور دیگر مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اس دوران محکمہ سماجی بہبود، بڈگام کی ضلعی افسر ڈاکٹر فرحانہ اصغر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ حکومت ہند کا ایک منصوبہ ہے، جس کا مقصد فلاحی خدمات کی فراہمی میں بیداری اور ترقی لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی تعلیم کی اہمیت کو جاننے کے لیے معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو جاننا ضروری ہے۔ تعلیم وہ کلید ہے جو کامیابی کے تمام تالے کھول سکتی ہے۔ اسی لیے ہر دور میں اس کی اہمیت سب سے زیادہ تھی اور اُسی قوم نے اس دنیا میں اپنا نام، مقام اور اہمیت درج کرائی جس کے لیے تعلیم زیور تھا۔ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ ہمیں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی تعلیم پر بھی توجہ دینی چاہیے۔