بڈگام میں 77ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب ہوئی منعقد
*فنکاروں نے کیا اپنے فن کا مظاہرہ رنگا رنگ ثقافتی پروگرام و حب الوطنی کے گیت کیے پیش*
بڈگام/15اگست/ریاض بڈھانہ
آج ملک 77ویں یوم آزادی کا جشن منا رہا ھے اور اس ضمن میں اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں پورے جوش و جذبہ اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی اور قومی پرچم لہرایا گیا
ڈی سی بڈگام اکشے لابرو ،ایس،ایس،پی بڈگام الطاہر گیلانی پولیس کے دیگر افیسران ،آرمی ، سی آر پی ایف ، بی ایس ایف کے افسران ، پی ایچ ای ، پی ڈی ڈی ، آئی اینڈ ایف سی ، آر اینڈ بی ڈویژن بڈگام ،صحت ،تعلیم ، ضلع بڈگام کے معزز شہری اور پولیس اور سول انتظامیہ کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس دوران پریڈ میں CRPF ، JKP ، IRP ، JKHG اور طلبہ کی ٹکریوں نے حصہ لیا۔ ،
مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں شرکاء کو 75 واں یوم آزادی خوشی اور جوش و خروش سے منانے پر مبارکباد دی ،اور ضلع انتظامیہ بڈگام کی بے لوث کوششوں کو سراہا ، حکومت کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی اور پولیس کے شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور CAPF جنہوں نے قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
مختلف رنگا رنگ ثقافتی پروگرام جیسے رؤف ، لدیش ، حب الوطنی کے گیت ، بنگدا ، گوجری گیت لڑی شاہ وغیرہ بھی پیش کیے گئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد تقریب میں شامل ھوئی ،جشن آزادی کے موقع پر بڈگام پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے
پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ بہترین کارکردگی دکھانے والے دستے اور دیگر سول/پولیس ملازمین کو ان کی بہترین کارکردگی پر دیئے گئے۔ واضع رھے کہ یوم آزادی بھارت میں ہر سال 15 اگست کو قومی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سنہ 1947 میں اسی تاریخ کو ہندوستان نے ایک طویل جدوجہد کے بعد مملکت متحدہ کے استعمار سے آزادی حاصل کی تھی۔ برطانیہ نے قانون آزادی ہند 1947ء کا بل منظور کر کے قانون سازی کا اختیار مجلس دستور ساز کو سونپ دیا تھا۔ یہ آزادی تحریک آزادی ہند کا نتیجہ تھی جس کے تحت انڈین نیشنل کانگریس کی قیادت میں پورے ہندوستان میں تحریک عدم تشدد اور سول نافرمانی میں عوام نے حصہ لیا اور اس جدوجہد میں ہر کس و ناکس نے اپنا تعاون پیش کیا۔ 15 اگست سنہ 1947ی کو بھارت کے وزیر اعظم بھارت جواہر لعل نہرو نے دہلی میں واقع لال قلعہ کے لاہوری دروازہ پر بھارت کا نیا پرچم لہرایا۔ اسی دن ہر سال بھارت کا وزیر اعظم بھارتی پرچم لہراتا ہے اور ملک کو خطاب کرتا ہے۔ اس دن پورے ملک میں قومی تعطیل منائی جاتی ہے اور جگہ جگہ پرچم کشائی اور دیگر رسمی تقریبات کے ذریعہ جشن آزادی منایا جاتا ہے۔