The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

کشمیر میں خود کشی کا بڑھتا ہوا گراف انتہائی درد و کرب کا باعث/ متحدہ مجلس علما

0

سری نگر/26 جون/این ایس آر

جموں و کشمیر میں درجنوں مذہبی، سماجی، اصلاحی اور ملی تنظیموں پر مشتمل اتحاد ‘متحدہ مجلس علما جموں و کشمیر’ نے یہاں جاری ایک بیان میں بزرگوں، ریشیوں، منیوں اور اولیائے کرام کی سرزمین پر مختلف نوعیت کی سماجی اور معاشرتی خرابیوں اور برائیوں میں آئے روز تشویشناک اضافے پرحد درجہ اضطراب اور فکر مندی کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کس قدر المناک اور تلخ حقیقت ہے کہ جموں و کشمیر کے طول و عرض میں سماجی بے راہ روی کے چلتے منشیات کے فروغ، گھریلوں تشدد، خانگی تنازعے، طلاق کی شرح میں اضافہ اور سب سے بڑھ کر خود کشی کا بڑھتا ہوا گراف ہر باشعور انسان اور ذی حس طبقہ کے لئے انتہائی درد و کرب کا باعث ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کشمیر میں مسلسل نامساعد حالات اور دیگر کئی بنیادی اسباب اور عوامل شامل ہیں جن کے سبب نہ صرف نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ذہنی طور پر سو فیصد صحت مند نہیں ہیں بلکہ بچے، بزرگ اور خواتین بھی اعصابی اضمحلال اور ذہنی تناﺅ کے شکار ہیں اور اس کی وجہ سے کئی لوگ خودکشی کے ذریعے اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.