گاندھی نگر/11 ستمبر/یو این آئی
گجرات میں آج انتہائی ڈرامائی انداز میں ریاست کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
یہاں راج بھون میں گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے بعد مسٹر روپانی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے۔
اب وہ پارٹی میں جو بھی ذمہ داری ملے گی،وہ وہی کریں گے ۔ روپانی جو ریاست کے دو مرتبہ وزیر اعلیٰ رہے ہیں اور اس کے لئے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ریاست میں اگلے سال ہی اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔
مسٹر روپانی کے استعفیٰ کو حکمراں بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی سے جوڑا جارہا ہے۔
دریں اثنا مسٹر روپانی کے جانشین کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ وجے روپانی نے آج صبح ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا تھا۔