The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

فاروق عبداللہ کی اخوان کے ساتھ شراکت داری بالی ووڈ کے تیسرے درجے کے ولن کو بھی شرمندہ کرے گی/ پیپلز کانفرنس

سجاد لون کو این سی کی طرف سے عسکریت پسند کہے جانے کے ریمارکس پر پی سی کا شدید ردعمل

0

سری نگر/ 18 مئی/ کے این او

نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل اے جاوید رانا کی جانب سے سجاد لون کو "سابقہ ​​جنگجو” کہنے کے ایک دن بعد، پیپلز کانفرنس نے بدھ کے روز کہا کہ این سی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی اخوان کے ساتھ "شراکت داری” کسی تیسرے درجے کے بالی ووڈ ولن کو بھی شرمندہ کر دے گی۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کے مطابق ٹویٹس کی ایک سیریز میں، پی سی نے سجاد لون کو "عسکریت پسند” قرار دینے پر این سی پر تنقیدوں کی بوچھاڑ کی۔ اور کہا کہ یہ ان کی یعنی این سی والوں کی عام بات ہے۔ وہ ہمیں کشمیر میں نئی ​​دہلی کا خاص آدمی، جموں میں عسکریت پسند حمایتی جبکہ دہلی میں پاکستانی کہتے ہیں، ان باتوں کا اظہار پی سی نے اپنے ٹویٹ میں کیا ھے۔
پی سی کے یہ ریمارکس
این سی لیڈر جاوید رانا کی طرف سے عمر عبداللہ کی موجودگی میں سجاد لون کو "سابق عسکریت پسند” کہے جانے کےبیان کے ایک دن بعد سامنے آ ئے ہیں۔
پی سی نے الزام لگایا کہ این سی نے بہتان تراشی کی مہم کے ذریعے سینکڑوں کشمیریوں کو یا توقتل کروایا یا پھرجیلوں میں ڈالا ہے۔
پی سی نے این سی سے پوچھا کہ کیا یہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نہیں تھے جنہوں نے اخوان کے بانی کوکہ پرے کے ساتھ اتحاد کرکے مشترکہ ریلی نکالی تھی۔

’’اگر این سی اس بات پر بحث چاہتی ہے کہ کس نے کس کو مارا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ کیا یہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نہیں تھے جنہوں نے کوکہ پرے کے نام سے ایک اخوانی کے ساتھ مشترکہ ریلی نکالی تھی۔ کیا یہ وہی کوکہ پرے نہیں ہے جس کے نام پر درجنوں اور درجنوں قتل ہیں،”

پی سی نے کہا کہ فاروق عبداللہ کی اخوان کے ساتھ شراکت داری بالی ووڈ کے کسی تیسرے درجے کے ولن کو بھی شرمندہ کرے گی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بطور وزیراعلیٰ کیا حکم دیا اور کتنے کشمیری مسلمانوں کو قتل کیا یہ الگ بات ہے۔ لیکن اخوان کے ساتھ اس کی شراکت داری بالی ووڈ کے کسی تیسرے درجے کے ولن کو شرمندہ کرے گی،” پارٹی نے اپنے میں ٹویٹ میں کہا ھے ۔
پی سی نے کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر تشدد کا شکار کشمیریوں کا حصہ ہیں اور انہوں نے تشدد کی تمام شکلوں اور طریقوں کی ہمیشہ سے ہی مذمت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.