مرکزی ادارہ شرعیہ پٹن کے زیر اہتمام ٹریفک آگاہی پروگرام کا انعقاد
عوام کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی دی گئی ہدایت
پٹن/30 نومبر/عاشق تلگامی
سرینگر/30نومبر //نیو سٹیٹ رپورٹر//مرکزی ادارہ شرعیہ پٹن کی جانب سے ایک اہم ٹریفک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں الہدیٰ پبلک اسکول پٹن، نیو ایرا پبلک ہائی اسکول، اور انسٹیٹیوٹ آف لرنگ پاینیر اسکول پٹن نے تعاون کیا۔ اس کے علاوہ ٹریڈرس یونین نیشنل ہائی وے ٹیکسی اسٹینڈ پٹن اور پٹن پولیس کی بھی بھرپور شرکت رہی۔ اس پروگرام کا مقصد ٹریفک قوانین کی آگاہی اور سڑکوں کو محفوظ بنانا تھا۔
اس پروگرام میں کئی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں مرکزی ادارہ شرعیہ کے سرپرست اعلیٰ حضرت مولانا منظور احمد قاسمی صاحب، چیئرمین و صدر مفتی مولانا مفتی قاضی طارق احمد رحمانی، ایس ڈی پی او پٹن جناب شاہ جہاں، بی ایم او پٹن ڈاکٹر طحہ خان، ایس ایچ او پٹن انسپکٹر میر سلیم وسینئر صافی محترم راہی نثار صاحب ٹریڈرز یونین کے چیئرمین ناصر احمد شاہ اور مفتی بشیر احمد القاسمی حافظ طارق احمد اور مولوی ظہور احمد کمہار مولانا جاوید آفاقی صاحب شامل تھے۔ اس کے علاوہ طلبہ، اساتذہ اور عوام کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی، جس سے یہ ایک جامع آگاہی مہم بن گیا۔
پروگرام کے دوران مقررین نے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے، اوور اسپیڈنگ سے گریز کرنے اور حفاظتی آلات جیسے ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ چیئرمین اور صدر مفتی طارق احمد رحمانی نے اس پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنا نہ صرف ایک سماجی ذمہ داری ہے بلکہ اسلامی اصولوں کے مطابق بھی ضروری ہے۔ انہوں نے عوام کو اس پیغام کو عام کرنے کی تلقین کی۔
ایس ڈی پی او پٹن جناب شاہ جہاں نے پولیس اور عوام کے باہمی تعاون کو سڑکوں کو محفوظ بنانے میں اہم قرار دیا، جبکہ ڈاکٹر طحہ خان نے ٹریفک حادثات کے طبی پہلوؤں اور ابتدائی طبی امداد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
پروگرام کا اختتام تمام شرکاء کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور اپنے معاشرے میں اس پیغام کو عام کرنے کے عہد کے ساتھ ہوا۔ اس پروگرام کو مقامی حکام، تعلیمی اداروں اور عوام کے درمیان ایک مثبت اور تعمیری کوشش قرار دیا گیا۔