The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

‘نوگام سوناواری کے لوگوں کا انتظامیہ کے کھوکھلے وعدوں کے خلاف سخت احتجاج

سٹیڈیم اور صنعتی مرکز کیلئے مختص راضی پر محض بورڈ چسپاں ، عوام کی طرف سے ان پروجیکٹس پر جلد کام شروع کرنے کا مطالبہ

0

سرینگر /14 دسمبر/ عاشق تلگامی

نوگام سوناواری کے رہائشیوں نے مقامی چراگاہوں پر احتجاج کرتے ہوئے علاقے میں کھیل کے میدانوں کی عدم دستیابی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔
احتجاج کرنے والے مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے دوران کھیل کے میدانوں کے لیے 50 سے 100 کنال اراضی مختص کی گئی تاکہ نوجوانوں کو غیر تعمیری سرگرمیوں سے دور رکھا جا سکے اور ان کی توانائیاں کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں میں استعمال ہو سکیں۔
ایک مظاہرین نے کہا، یہاں صنعتی مرکز کا قیام خوش آئند ہے، لیکن اس کے ساتھ کھیل کے میدان کا ہونا بھی ضروری ہے۔ گنڈی نوگام علاقے میں اس وقت کھیل کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔
مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر فوری مداخلت کریں اور ان کے جائز مطالبات پورے کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقی میں توازن ہونا چاہیے، جہاں صنعتکاری کے ساتھ ساتھ تفریحی اور کھیل کود کی جگہوں کا بھی خیال رکھا جائے تاکہ علاقے کی مجموعی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔
احتجاج کرنے والوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اقدامات اٹھا کر علاقے کے عوام خصوصاً نوجوانوں کو درپیش اس مسئلے کو حل کریں اور انہیں کھیلوں کے لیے مناسب سہولت فراہم کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.