The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

مرکزی صحت سکریٹری نے ملک میں سانس کی بیماریوں کی موجودہ صورتحال اور ان کے انتظام کے لیے صحت عامہ کے اقدامات کی صورتحال کا جائزہ لیا

ملک میں سانس کی بیماری کے کیسز میں کوئی اضافہ نہیں؛ ایسے معاملات کا پتہ لگانے کے لیے مضبوط نگرانی کی جارہی ہے

0

سرینگر/07 جنوری/پی آئی بی

صحت کی مرکزی سکریٹری محترمہ پونیا سلیلا سریواستو نے کل ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ورچوئل طریقےسے ایک میٹنگ کی۔ جس میں بھارت میں سانس کی بیماریوں کی موجودہ صورتحال اور چین میں ایچ ایم پی وی کیسز میں اضافے کی میڈیا رپورٹس کے بعد ایچ ایم پی وی کے کیسز سے متعلق صورتحال اور ان کے بند و بست کے لیے صحت عامہ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس میٹنگ میں سکریٹری (ڈی ایچ آر) ڈاکٹر راجیو بہل؛ ڈی جی ایچ ایس کےڈاکٹر (پروفیسر) اتل گوئل؛ ریاستوں کے ہیلتھ سکریٹریز اور عہدے داران،این سی ڈی سی، آئی ڈی ایس پی، آئی سی ایم آر، این آئی وی سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور آئی دی ایس پی کے ریاستی نگرانی یونٹس کے ماہرین نے شرکت کی۔

اس میٹنگ کے دوران، اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ آئی ڈی ایس پی کا ڈیٹا ملک میں کہیں بھی آئی ایل آئی / ایس اے آر آئی کیسز میں کسی غیر معمولی اضافے کی نشاندہی نہیں کرتا ہے۔ اس کی تصدیق آئی سی ایم آر کے سنٹینل سرویلنس ڈیٹا سے بھی ہوتی ہے۔

مرکزی صحت سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ لوگوں کو ایچ ایم پی وی کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے جوسال 2001 سے عالمی سطح پر موجود ہے۔ انہوں نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ آئی ایل آئی / ایس اے آر آئی نگرانی کو مضبوط بنائیں اور اس کا جائزہ لیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عام طور پر سردیوں کے مہینوں میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک سانس کی بیماری کے معاملات میں کسی بھی ممکنہ اضافے کے لیے تیار ہے۔

ہیومن میٹاپنیووائرس (ایچ ایم پی وی) سانس کے بہت سے وائرسوں میں سے ایک ہے جو ہر عمر کے لوگوں میں خاص طور پر موسم سرما اور بہار کے مہینوں میں انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔ وائرس کا انفیکشن عام طور پر ایک ہلکی اور خود کو محدود کرنے والی حالت ہوتی ہے اور زیادہ تر متاثرین خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اطلاع دی گئی کہ آئی سی ایم آر-وی آر ڈی ایل لیبارٹریوں کے پاس مناسب تشخیصی سہولیات دستیاب ہیں۔

ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ میں وائرس کی منتقلی کی روک تھام کے بارے میں آئی ای سی اور عوام میں اس کے تعلق سے بیداری بڑھانے کے لیے جیسے کہ صابن اور پانی سے اکثر ہاتھ دھونا؛ بغیر دھوئے ہوئے ہاتھوں سے ان کی آنکھوں، ناک یا منہ کو چھونے سے گریز کرنا؛ایسے لوگوں سے قریبی رابطے سے گریز کرنا جن میں اس بیماری کی علامات پائی جائیں؛ کھانسی اور چھینک وغیرہ کے وقت منہ اور ناک کو ڈھانپنا جیسے آسان اقدامات کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.