The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

بچھو پٹن میں نشہ مکت ابھیان کے تحت منشیات مخالف بیداری پروگرام کا انعقاد

0

پٹن/ 10 مارچ/عاشق تلگامی

نشہ مکت ابھیان کے تحت بچھو پٹن میں ایک خصوصی منشیات مخالف بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جس کا مقصد عوام، بالخصوص نوجوانوں کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور انہیں صحت مند و نشہ سے پاک زندگی گزارنے کی ترغیب دینا تھا۔ یہ پروگرام مختلف سرکاری محکموں کے اشتراک سے منعقد ہوا، جن میں جموں و کشمیر پولیس، دیہی ترقیاتی محکمہ (RDD)، محکمہ آبکاری و ٹیکسیشن، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت و طبی خدمات شامل تھے۔

ایس ڈی پی او پٹن شاہ جہاں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا اور اس لعنت کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ان کی صحت بلکہ ان کے مستقبل کے لیے بھی تباہ کن ہے۔

ماہرین نے پروگرام کے دوران نشہ آور اشیاء کے جسمانی، ذہنی اور سماجی نقصانات پر روشنی ڈالی اور اس سے بچاؤ کے طریقے بیان کیے۔ مقررین نے والدین، اساتذہ اور سماجی کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔ مقامی افراد، اساتذہ، طلبہ اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اس مہم کو کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.