The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

قادری خاندان کے چشم و چراغ گوہر احمد قادری کا انتقال پر ملال

سینئر صحافی شاہد رشید نے گوہر صاحب قادری کے انتقال پر کیا گہرے رنج و غم کا اظہار

 

سرینگر/14 مئی/این ایس آر

 

 

مشہور و معروف ٹریڈ یونین لیڈر اور سماجی و سیاسی کارکن جناب اشتیاق احمد قادری صاحب کے برادر اصغر گوہر احمد قادری صاحب گزشتہ روز انتقال کرگئے، اناللہ واناالیہ راجعون۔ روزنامہ نیو سٹیٹ رپورٹر کے ایڈیٹر شاہد رشید نے گوہر احمد قادری صاحب کے انتقال پرملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ خصوصاً ہردل عزیز دوست محترم اشتیاق احمد قادری صاحب کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اللہ تبارک و تعالی سے مرحوم قادری صاحب کی جنت نشینی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مرحوم کی اجتماعی فاتحہ خوانی بروز جمعتہ المبارک 16 مئی بعد از نماز جمعہ اڈھائی بجے آستان شاہ نعمت اللہ قادری رح نعلبند پورہ صفاکدل میں انجام دی جائے گی۔ جس کے بعد مرحوم کے دولت خانہ واقع انٹری نمبر 1 چنار کالونی بالمقابل ابوبکر مسجد نزدیک صابر عبداللہ اسکول گوپال پورہ میں تعزیتی مجلس منعقد ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.