The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

1971 میں ہند پاک جنگ میں ہندوستانی مسلح افواج کی فتح ، سوارنم وجے ورش کے طور پر منایا گیا۔

لنگیٹ آرمی کیمپ میں اس پروگرام کو جشن کے طور منایا گیا

0

ھندوارہ/25 جون/طارق راتھر

سنہ 1971 ہند پاک جنگ
کی فتح کے 50سال کی یاد میں "راجور سیکٹر” کے تحت قاضی آباد ٹائیگرز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ لنگیٹ فوجی کیمپ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس دوران اودی پورہ لنگیٹ میں "سوارنم وجے مشال کا والہانہ استقبال کیاگیا ۔ ’سوارنم وجئے مشعل‘ کو ہندوستان کے وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے 16 دسمبر 2020 کو قومی جنگ میموریل نئی دہلی میں روشن کیا تھا۔ ایونٹ کی شروعات ایک میل یادگاری رن کے ساتھ ہوئی ، جس کی وجہ سے مشال کو آرمی کیمپ لنگیٹ میں لے جایا گیا۔ مشال کو کماڈنگ افیسر 30آرآر ایس پی ہندوارہ سندیپ گپتا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سئینر لیڈر جاوید قریشی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں ، سول معززین ، این سی سی کیڈٹس ، گائڈز اور اسکول کے بچوں نے ادوی پورہ سے لنگیٹ آرمی کیمپ تک پیدل مارچ ڈول باجا جشن کے ساتھ پہنچایا گیا اور اودی پورہ سے باری باری فوج کے افسران پولیس کے اہلکاران اور جاوید قریشی نےہاتھ میں لاکر لنگیٹ تک پہنچایا جہاں شاندار استقبال کیاگیا سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ، 1971 کی جنگ کے سابق فوجی ، وار میں ہلاک ہوئے اہلکاروں کے اہلیہ ۔ ویر ناریس ، سول معززین اور کمانڈر راجور سیکٹر کے ذریعہ آرمی کیمپ لینگیٹ وار میموریل میں مشال کو عقیدت پیش کیا گیا۔ مشال کو بعد میں اسٹیج پر قائم کیا گیا اور اس پروگرام کو "ثقافتی پروگراموں” اور 1971 کے جنگ کے سابق فوجیوں ، وار بیوہوں اور ویر ناریس کے کمانڈر ، راجور سیکٹر کے ذریعہ منایا گیا۔ اس پروگرام میں آرمی ، بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، جموں کشمیر پولیس ، سول انتظامیہ ، این سی سی کیڈٹس ،گائڈز اور بچوں کی بہت بڑی شرکت دیکھنے کو ملی۔اور ان اسکولی بچوں نے مختلف تقریبات پیش کیں لنگیٹ کے آرمی کیمپ میں تقریبات کی تکمیل کے بعد ’سوارنم وجئے مشعل‘ اپنے مزید سفر کے لئے آگے بڑھا کر جاوید قریشی کے ہاتھوں ہندوارہ تک پہنچایا گیا جہاں سے اس مشعل کو کاروان کے ساتھ ڈول باجا کے ساتھ 47آر آر کمیپ درگمولہ پہنچایا گیا جہاں اس مشعل کو آگے لے جایا گیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.