جنیوا/ 11 ستمبر/ یو این آئی
اقوام متحدہ (یو این) نے جمعہ کو افغانستان میں پرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین کو طالبان کی جانب سے نشانہ بنائے جانے پر تنقید کرتے ہوئے اسے خبردار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تمام خاندانوں کو مناسب مقدار میں خوراک نہیں مل رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان روینا شامداسنی نے کہا ’’ہم طالبان کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر پرامن طریقے سے احتجاج کرنے والوں اور احتجاج کو کوریج کرنے والے صحافیوں پر طاقت کا استعمال اور من مانے طریقے سے انہیں حراست میں لینا فوری طور پر بند کرے‘‘۔