جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کو ملی پونچھ میں بڑی کامیابی
معروف سیاسی و سماجی شخصیت نذیر بھٹی کی پارٹی میں شمولیت
پونچھ/20 فروری/این ایس آر
سرحدی ضلع پونچھ میں جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کو بڑی کامیابی ملی ہے جہاں پارٹی میں ایک معروف سیاسی اور سماجی رہنما حاجی نذیر بھٹی، جو بین الاقوامی شاعر بھی ہیں، پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ جاری پریس بیان کے مطابق پارٹی کے ریاستی نائب صدر یوتھ ونگ انجینئر ریدھم سنگھ نے ان کا اور ان کے حامیوں کا جن میں فاروق احمد، خالد حسین، خان جی اور کرماڑہ پنچایت کے بہت سے دوسرے لوگوں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ حاجی نذیر نے اس موقع پر کہا کہ پیپلز کانفرنس جموں و کشمیر کے لئے واحد اور بہترین امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے جو کنٹرول لائن پر واقع ہیں، کو تمام قومی اور علاقائی سیاسی جماعتوں اور حکومتوں کی طرف سے بہت زیادہ محروم اور نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ پارٹی کی بہتری کے لئے چوبیس گھنٹے موجود رہیں گے اور پوری پنچایت کو نظر انداز کیا ہے ہم ریدھام سنگھ جی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور عہد کرتا ہوں کہ میرا آخری قطرہ خون کا بھی پارٹی کے لیے حاضر ہے قیادت کو اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دریں اثناء انجینئر ریدھم سنگھ نے پارٹی میں ان کا خیرمقدم کیا اور ان کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر موجود دیگر پارٹی کارکنان میں میں کیپٹن جسپال سنگھ (ریٹائرڈ) چین سنگھ، حامد کوہلی، خورشید میئر اور دیگران کے کام قابل ذکر ہیں۔