The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

صحافت کے گلیاروں کے فروزاں چراغ کی روشنی کبھی نہ ٹمٹمائی گی۔

روزنامہ نیو سٹیٹ رپورٹر کی طرف سے شہید صحافت سید شجاعت بخآری کو انکی چوتھی برسی پر کیا گیا خراج عقیدت پیش

0

غیر جانبدارانہ صحافت اور صحافتی اصولوں کی آبیاری کیلئے شہید موصوف کو بہت دیر تک یاد کیا جائے گا/شاہد رشید

سرینگر/14 جون/این ایس آر

شہید صحافت سید شجاعت بخاری کو انکی شہادت کی چوتھی برسی پر روزنامہ نیو سٹیٹ رپورٹر کے آفس واقع ہری سنگھ ہائی سٹریٹ پر آج ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ادارہ سے وابستہ ملازمین کے علاوہ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے نامہ نگاروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ادارہ کے سربراہ شاہد رشید نے کی اس موقع پر انہوں نے شہید صحافت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ
صحافت کی دنیا کی ایک بے باک نڈر حق شناس اور فصیح و بلیغ آواز کو ہم سے بچھڑے آج پورے چار سال ہوگئے گو کہ حق اور راست گوئی کے دشمن صحافت کے درخشاں باب کو بند کرسکے مگر شجاعت کی صحافیانہ شجاعت کو زیر کرنا کبھی ممکن نہیں ہو سکتا کیونکہ شہید شجاعت بخآری نے صحافتی حلقوں کے لیے ایک ایسی مشعل کو فروزاں کیا جو بہت دیر تک اندھیروں کو روشنی میں نہلاتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ روزنامہ نیو سٹیٹ رپورٹر شہید موصوف کو صحافت کےلیے انکی بے لوث خدمت تسلیم کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور انکی نظر بر صغیر کے ایک مایہ ناز اردو شاعر فیض احمد فیض کا یہ گراں مایہ شعر کرتا ہے @ متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے
کہ خون دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.