The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ریڈیو کشمیر کے مقبول عام پروگرام شہر بین کے نگران اور معروف براڈکاسٹر مقصود احمد کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئی

روزنامہ نیو سٹیٹ رپورٹر کے مدیر اعلیٰ شاہد رشید نے مقصود احمد کے ساتھ کیا تعزیت کا اظہار

0

سرینگر/4 جولائی/این ایس آر

ریڈیو کشمیر سرینگر کے مقبول عام پروگرام "شہربین” کے نگران اور معروف براڈکاسٹر جناب مقصود احمد کی والدہ آج شام مختصر علالت کے بعد صدر اسپتال سرینگر میں انتقال کرگئی۔ انا للہِ وانا الیہِ راجعون۔

ادارہ روزنامہ نیو سٹیٹ رپورٹر کے مدیر اعلیٰ شاہد رشید اور ادارے سے وابستہ دیگر عملے نے مقصود احمد کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

ادارے کے سربراہ شاہد رشید نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ سٹیٹ رپورٹر دُکھ کی اس گھڑی میں مقصود احمد اور دیگر افراد خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ رب العزت مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان بلخصوص مقصود احمد کو یہ صدمہ براداشت کرنے کا حوصلہ بخشے۔ آمین ثم آمین

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.