The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

خوشحال جموں وکشمیر کی تعمیر میں خواتین کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا/دلشاد شاہین

خوشحال سر زڈی بل میں اپنی پارٹی خواتین ونگ کا اہم اجلاس ہوا منعقد

0

سرینگر/ 7جولائی/این ایس آر

جموں وکشمیر اپنی پارٹی خواتین ونگ کا جمعرات کے روز خوشحالسر زڈی بل میں نزدیک خانقاہ میر شمس الدین عراقی ؒ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں درجنوں خواتین نے شرکت کی اور کشمیر میں صنف ِ نازک کی فلاح وبہبودی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اپنی پارٹی زڈی بل حلقہ انچارج شوکت میر کے زیر اہتمام منعقدہ اِس اجلاس کی صدارت خواتین ونگ کی صوبائی صدر کشمیر دلشاد شاہین نے کی۔ اس میں صوبائی سیکریٹری خواتین ونگ کشمیر افروزہ خان ، سنیئریوتھ لیڈر امتیاز حسین ڈار اور یوتھ لیڈر عنایت علی ڈار بھی موجود تھے۔
اجلاس میں مقامی دستکاروں نے شاہین کو بتایاکہ اُن کے کام کا استحصال ہورہا ہے کیونکہ اُنہیں مارکیٹ میں دستکاری مصنوعات کے مناسب دام نہیں ملتے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ وہ اِس میں ذاتی مداخلت کریں تاکہ تلا کام، اڑائی کام اور دیگر کرافٹ سے جڑے لوگوں کو منصفانہ اور جائز قیمتیں مل سکیں۔
شاہین نے اجلاس میں موجود خواتین سے کہاکہ وہ سماج کے اندر اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کریں اور اپنے بچوں خاص کر بچیوں کے بہتر مستقل کے لئے مثبت کردار نبھائیں۔ انہوں نے کہا”ہر روز ہم گھریلو تشدد، سسرال کی طرف سے ہراسانی اور حتی ٰ کہ عصمت دری کی دردناک خبریں سنتے ہیں جس میں ہمیشہ متاثر ہ خاتون ہی ہوتی ہے، اِس صورتحال کو تبدیل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہماری خواتین آگے آئیں اور تعلیمی، سماجی، معاشی اور سیاسی محاذ پر خود کو بااختیار بنائیں، صرف اسی سے سماج میں تبدیلی آسکتی ہے جہاں عصر ِ حاضر میں خواتین کےخلاف جرائم بڑھتے ہی جارہے ہیں“۔
دلشاد شاہین نے کہاکہ اپنی پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے اور ایک ایساسازگار ماحول تیار کرنے کے لئے تما م تر اقدامات اُٹھانا ، جہاں پر ایک بچی خود کو مکمل محفوظ تصور کرئے اور اُس کی ہمہ جہت ترقی ہو، کو یقینی بنایاپارٹی کا سرفہرست ایجنڈا ہے ۔
دوران ِ اجلاس دیگر پارٹی لیڈران نے شرکاءپرزور دیاگیاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں خواتین کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی کی طرف سے اُنہیں ہرممکن تعاون ملے گا اور وہ اُن کی ہرمشکل کو حل کرنے کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔
اس موقع پر شوکت میر نے خواتین ونگ صدر دلشاد شاہین کا زیڈیبل حلقہ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اپنی پارٹی قیادت اپنے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی وعدہ بند ہے جس میں خواتین کی ترقی کے لئے اقدامات اُٹھانا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اِس اجلاس کو منعقد کرنے کا بنیادی مقصد ہماری ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کو بتاناتھاکہ خوشحال اور مضبوط معاشرے کی تعمیر کیلئے وہ کتنی اہم ہیں۔ اُن کی خدمات انسانیت کی بقاءوترقی کے لئے کتنی اہم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.