The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

نگوا سکمز کی میٹنگ سربراہ اشتیاق بیگ کی صدارت میں ہوئی منعقد

میٹنگ میں ملازمین کے مطالبات کو حل کرنے پر دیا گیا زور

0

سرینگر/ ۱۸ فروری/این ایس آر

نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن سکمز کا اجلاس زیر صدارت جے اینڈ کے ملازمین کے سینیر لیڈر جناب اشتیاق بیگ کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقع پر دیگر ملازم لیڈران بھی موجود تھے جس میں مین پاور کی کمی کے مسئلے پر بحث ہوئی جس میں ڈائریکٹر سکمز سے ایک بار پھر محکمانہ پروموشن کمیٹی کا انعقاد کرنے کی درخواست کی گئی ہے جیسا کہ سینئر ملازمین کے لیے ایک حالیہ تقریب کے ڈائریکٹر سکمز نے اپنے خطاب کے دوران سکمز کو یقین دلایا کہ ڈی پی سی کا انعقاد یکم ہفتے میں کیا جائے گا لیکن ابھی تک اس حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا پہلے ہی چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کے سربراہوں کو فوری طور پر ڈی پی سی منعقد کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور وزیر اعلیٰ سے گزارش ہے کہ سکمز میں افرادی قوت کی کمی کو دور کریں تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال بہتر ہو سکے۔اشتیاق بیگ نے مطالبہ کیا ملازمین کی ترقی کے سلسلے میں لمبے وقت سے کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے اور اس لیے سرکاری کو انکی پرموشن کے بارےمیں بھی ٹھوس اقدامات کرنے چاہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.