جے ڈی یو جموں و کشمیر نے اپنے تمام جنرل سیکریٹریز کو انکے عہدوں سےفوری طور پر کیا برطرف
اس فیصلے کا مقصد پارٹی کو زمینی سطح پر زیادہ موثر اور مستحکم بنانا ہے/شاھین
سرینگر/17 فروری/عاشق تلگامی
جنتا دل یونائیٹڈ (JDU) جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے صدر جی ایم شاہین کی ہدایت پر پارٹی کے تمام جنرل سیکریٹریز کو اپنے عہدوں سے فوری طور پر برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد تنظیم کو مزید مستحکم بنانا اور پارٹی کو زمینی سطح پر مؤثر بنانے کے لیے نئی قیادت کو آگے لانا ہے۔
پارٹی کے ذرائع کے مطابق، جلد ہی جنرل سیکریٹریز کی نئی فہرست کا اعلان کیا جائے گا تاکہ قیادت کو مزید مضبوط کیا جا سکے اور پارٹی کی سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکے۔ جے ڈی یو کی قیادت کا کہنا ہے کہ وہ عوامی فلاح و بہبود اور جموں و کشمیر میں اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیمی ڈھانچے میں بہتری کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور جلد ہی نئی تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ جے ڈی یو نے اپنے کارکنان اور حامیوں کو یقین دلایا ہے کہ یہ اقدام پارٹی کو مزید متحرک اور مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔