The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بانہال کے کئے علاقے برقی رو سے محروم

باربار بجلی کٹوتی سے عوام پریشان، بنا تعطل کے بجلی فراہم کرنے کی مانگ

0

بانہال/10 مارچ/راہی ریاض

تحصیل کھڑی کے سوشل ورکرز جناب محمد ایوب نائیک نے بجلی اور روڑ کی خستہ حالی پر ضلعی انتظامیہ سے مؤدبانہ گزارش کی ہے کہ صدیوں سے ناچلانہ سے مہوں منگت روڑ کی خستہ حالی کو لیکر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ضلعی انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کیا محکمہ پی ایم جی ایس وائ اور ٹھیکیدارپر ملی بھگت کا الزام عائد کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ سڑکوں کی خستہ حالی اور بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے لوگ بہت زیادہ پریشانی میں مبتلا ہیں
نائیک نے ایک پریس کے نام اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر خصوصاً تحصیل کھڑی اور بانہال کے عوام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی کے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود محکمہ بجلی (PDD) بلا تعطل بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے، جس کی وجہ سے لوگ سحری تاریکی میں کھانے پر مجبور ہیں اور افطار بھی اسی مشکل صورتحال میں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ سراسر لاپرواہی ناقابلِ قبول ہے۔ حکومت اور متعلقہ وزیر کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے اور کم از کم سحری اور افطار کے وقت بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانی چاہیے۔ ایسا نہ کرنا نااہلی کے ساتھ ساتھ عوام کی بنیادی ضروریات کے تئیں بے حسی کو بھی ظاہر کرتا ہے،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.