بی ایم ایس ماڈل اکیڈمک لیب اسکول وانی گام بالا میں میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا انعقاد
بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اہم قدم: بیم ایس ماڈل اکیڈمک لیب اسکول وانی گام بالا میں داخلے جاری
پٹن/ 23 مارچ/عاشق تلگامی
بی ایم ایس ماڈل اکیڈمک لیب اسکول وانی گام بالا، پٹن میں ایک شاندار میگا انرولمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا گیا، جس میں والدین، طلبہ اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس مہم کا مقصد نئے تعلیمی سال کے لیے زیادہ سے زیادہ بچوں کا اندراج یقینی بنانا اور والدین کو اسکول کی معیاری تعلیمی سہولیات سے روشناس کرانا تھا۔ اسکول انتظامیہ نے والدین کو جدید تعلیمی طریقہ کار، انفراسٹرکچر، اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر اسکول کے ایچ او آے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیم ایس ماڈل اکیڈمک لیب اسکول بچوں کے روشن مستقبل کے لیے جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے انہیں معیاری تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں۔
علاقے کے معززین اور والدین نے اسکول کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے ادارے نئی نسل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس دوران اسکول میں مختلف تعلیمی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں، جن میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام پر والدین اور طلبہ کے لیے معلوماتی سیشن بھی رکھا گیا تاکہ وہ اسکول کے نصاب اور تعلیمی سہولیات کے بارے میں مزید جان سکیں۔
یہ میگا انرولمنٹ ڈرائیو اسکول انتظامیہ کی جانب سے تعلیم کو فروغ دینے کے عزم کا واضح ثبوت ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ مہم علاقے میں تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔