The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

اردو غزل

تحریر۔۔۔صابر جانی بجران

0

راز ہمارا دنیا کو سُنا کر مانیں گے
یہ اپنے ہمیں دار چڑھا کر مانیں گے
اُلفت کا ہر موڑ ہے دشت و کربلا
ہاے وہ کب وفا نبھا کر مانیں گے
پروانوں سا حال ہوگا دیوانوں کا بھی
حُسن والے جلوہ دکھا کر مانیں گے
دور ہوتی ہے کہاں دل کی تاریکی
میرے ساتھی اپنا گھر جلا کر مانیں گے
روٹھنے والے سے کہو جاکر کہ ہم
آج اُس ظالِم کو منا کر مانیں گے
زندہ کہاں ہے ان کے مر جانے سے اب
دنیا والے میری لاش اٹھا کر مانیں گے
سچے عاشق کفن میں بھی جچتے ہیں
صابر جانی کو وہ سجا کر مانیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.