The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

زندگی میں میری جب سے تو أئی

نظم ۔۔۔۔۔۔تحریر ۔۔۔۔۔یاسمین احد

0

خوشیوں کی لہر جیسے ہے آئی
زندگی میں میری جب سے تو أئی

پت جڑ میں بہار ہے جیسے ائی
زندگی میں میری جب سے تو أئی

ویران سا تھا زندگی کا چمن
خوشیوں نے جیسے اوڑھا تھا کفن
دعاؤں سے میری أمیدیں بھر أئی
زندگی میں میری جب سے تو أئی

سب کحچھ ہو کے بھی تھی میں خالی
أداسی میرے نس نس نے تھی پالی
بٹھکتی روح میں پھر جیسے جان أئی
زندگی میں میری جب سے تو أئی

اپنے پراۓ سب دیتے تھے دلاسا
ہر پل جب مجھے دیکھتے تھے ترستا
چھم چھم بارش ہو جیسے ریگستان میں أئی
زندگی میں میری جب سے تو أئی

خالی پن نے تھا یوں مجھکو مار ڈالا
خوبصورت عمارت پر ہو جیسے مکڑے کا جالا
گرد و غبار مٹانےٹھنڑی ہوا ہو جیسے أئی
زندگی میں میری جب سے تو أئی

آنسوں سے اپنے مانگا ہے تجھے رب سے
پیاری بٹیا دے کے دل بھرا خوشی سے
بنجر زمین پہ ہو جیسے گلوں کی فصل ائی
زندگی میں میری جب سے تو أئی

ہر سانس یاسمین کی ہے حمدوثنا کرتی
رب کی مہربانیوں پہ سر اپنا جھکاۓ رکھتی
اللہ کی رضامندی ہے اک بدنصیب پہ أئی
زندگی میں میری جب سے تو ائی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.