پیر پنچال سے تعلق رکھنے والی معروف شاعرہ چوہدری زاہدہ خانم کی گوجری شعری پر مشتمل کتاب” پہختا پہامڑ” منظر عام پر خطہ
مختلف ادبی حلقوں کی طرف سے مصنفہ کی کوششوں و کاوشوں کی زبردست سرہانہ
پونچھ/25 مئی/این ایس آر
گوجری زبان کی نامور شاعرہ چودھری زاہدہ خانم صاحبہ کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے گاؤں موہڑہ بچھائی سے ہے جس لحاظ سے ضلع پونچھ بھی ی مبارک باد کا مستحق ہے. زاہدہ خانم کا اتنی چھوٹی عمر میں کتاب مرتب کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے ان سے قبل بہت سی خواتین برصغیر ہند و پاک میں اس میدان میں طبع آزمائی کر رہی ہیں مگر ابھی تک کسی کے کلام کو مکمل کتابی شکل نہیں مل سکی زاہدہ خانم ایسی پہلی گوجری خاتون ہیں جہنیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ یہ برصغیر کی پہلی گوجری شاعرہ کے طور پر انفرادیت حاصل کر چکی ہیں اور زاہدہ خانم کا نام گوجری ادبی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا. زاہدہ خانم کی شاعری میں ہر لحاظ سے میعاری سادہ اور خالص گوجری زبان کا استعمال کیا ہے پوری قوم اس کتاب کے مرتب کرنے پر خوش ہے اور مبارکباد پیش کرتی ہے کیونکہ قوم کی نامور بیٹی نے اپنی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہےسب کو بالخصوص خواتین کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہئے تاکہ دیگر خواتین میں یہ شعور بیدار ہو