The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے فیصلے پر قائم/ بائیڈن

0

واشنگٹن/ 27 اگست/یو این آئی

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روزکہا کہ وہ 31 اگست تک افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کے اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ مسٹر بائیڈن نے عندیہ دیتے ہوئے کہا ’’ میرا یہ نظریہ کبھی نہیں رہا ہے کہ ہمیں افغانسان میں جمہوری حکومت قائم کرنے کی کوشش میں امریکی لوگوں کی جانیں قربان کرنی چاہئیں، ایک ایسا ملک جو اپنی پوری تاریخ میں کبھی ایک متحد ملک نہیں رہا ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ 20 برسوں سے جاری جنگ کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ مسٹربائیڈن کا یہ بیان کابل ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد آیا ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں افغانی اور غیر ملکی شہری کابل ہوائی اڈے پر وہاں سے نکالے جانے کا انتظار کر رہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.