لندن/27 اگست/یو این آئی
پاکستان کواس وقت ایک اوردھچکا لگا جب برطانیہ کی حکومت نے اپنے ملک میں سفری پابندیوں کے سلسلے میں اسے ’ریڈ لسٹ‘ سے ہٹانے سے انکار کر دیا۔
پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن اور برطانوی پاکستانی ارکان پارلیمنٹ برطانیہ کی حکومت کے ساتھ فہرست سے ہٹانے کے لئے پیروی کر رہے تھے۔
برطانیہ کی حکومت نے جمعرات کو سفری پابندیوں کا جائزہ لیا اورفی الحال اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔