The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول وانی گام بالا پٹن کے 2024 کے امتحانی نتائج کا اعلان

سرکاری اسکول کا تعلیمی معیار پرائیوٹ اسکولوں سے بہتر

0

پٹن/18 دسمبر/عاشق تلگامی

وانیگام بالا، پٹن کا گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول جو 1963 میں قائم ہوا اور 2003 میں اپ گریڈ کیا گیا، نے آج 2024 کے سمٹیو اسسمنٹ کے نتائج کا اعلان کیا۔ یہ اسکول نرسری سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی خدمات فراہم کرتا ہے اور اس وقت یہاں 114 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ اسکول کو 2024 میں ماڈل اکیڈمک لیب اسکول کا درجہ دیا گیا تھا، جو اس کی تدریسی معیار کی عکاسی کرتا ہے۔

آج کے نتائج نے طلبہ، اساتذہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑائی۔ اسکول کے اساتذہ کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے کہ طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نیو اسٹیٹ رپورٹر کے نامہ نگار عاشق تلگامی نے اسکول میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی اور طلبہ سے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔ طلبہ نے کہا کہ ہمارے اساتذہ ہمیں بہت محنت اور لگن سے پڑھاتے ہیں، اور آج کے نتائج اس کا واضح ثبوت ہیں۔ ہم بہت خوش ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ سرکاری اسکولوں کی تعلیم اب نجی اسکولوں سے بھی بہتر ہو رہی ہے۔ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سرکاری اسکولوں پر مزید توجہ دے۔
اس موقع پر والدین نے بھی اسکول کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ اپنے بچوں کے تعلیمی سفر میں مکمل تعاون کریں گے۔ اسکول کے اساتذہ کی انتھک محنت اور اعلیٰ تدریسی معیار کے سبب طلبہ کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، اور یہ نتائج اس بات کی غمازی ہیں کہ مستقبل میں سرکاری اسکولوں کا تعلیمی معیار مزید بہتر ہوگا۔

یہ کامیابی اسکول کی بھرپور کوششوں کا نتیجہ ہے اور اساتذہ کے عزم و ہمت کی داستان پیش کرتی ہے، جو اپنے طلبہ کو بہترین تعلیم فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.