مرحومہ فاطمہ رسول بیگ کی یاد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
انسانیت اور انسانی بقاء کی فلاح و بہبود کیلئے جی ار بیگ میموریل فاونڈیشن کی خدمات جاری رکھنے کا عزم
سرینگر/29 دسمبر/این ایس آر
جی آر بیگ میموریل فاؤنڈیشن نے گزشتہ روز فاطمہ رسول بیگ مرحومہ کی یاد میں ایک مفت طبی کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا، کیمپ میں موجود شخصیات نے مرحومہ کو سماجی بہبود اور کمیونٹی سروس کے لیے ان کی خدمات کیلئے انکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا اور مرحومہ کو ایک اعلیٰ شخصیت قرار دیا۔
کیمپ جس کا مقصد کمیونٹی کو ضروری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا تھا میں سینکڑوں حاضرین کو مفت مشورے، ادویات اور بنیادی صحت کے چیک اپ کی خدمات پیشکش کی گئیں۔ تقریب میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و ممبر اسمبلی جڈی بل تنویر صادق، بالی ووڈ گلوکار انجینئر دانش ریشی، شیخ ماجد کے علاوہ کشمیر میں بلڈ ڈونر کے نام سے مشہور جناب شبیر حسین خان، جنہوں انسانی جانوں کو بچانے کیلئے اب تک 191 بلڈ پوائنٹس کا عطیہ دیا ہے بھی شامل تھے۔
تقریب پر معززین اور منتظمین نے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو یقینی بنانے اور مرحومہ فاطمہ رسول بیگ کی ہمدردی اور خدمت کی اقدار کو آگے بڑھانے کے لیے ایسے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
جی آر بیگ میموریل فاؤنڈیشن کے منتظمین نے اس موقع پر کہا کہ فاونڈیشن کمیونٹی کی خدمت اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے اپنے مشن کو برقرار رکھنے کے لیے ایسی بامعنی تقریبات منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔