The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

معروف عالمی ادبی و تہذیبی رسالہ استعارہ و اسلوب گلبرگہ کی رسم رونمائی

دو ادب نواز خواتین کے ہاتھوں دی جائیگی رسم رونمائی انجام

0

گلبرگہ/ 10 جنوری/این ایس آر

گلبرگہ اور کلکتہ سے بیک وقت شائع ہونے والے عالمی شہرت یافتہ ادبی و تہذیبی رسالہ استعارہ و اسلوب کے 12 شمارہ کی تقریب رسم رونمائی 11 جنوری بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے حلیمہ انگلش میڈیم اسکول نور باغ روضہ بزرگ گلبرگہ میں منعقد ہوگی علیم احمد روح رواں استعارہ و اسلوب جو جدت پسندی کیلئے بڑے معروف ہیں ، نے استعارہ و اسلوب کے 12 ویں شمارہ کی رسم رونمائی کا ایک منفرد انداز میں اہتمام کیا ہے دو ادب دوست خواتین استعارہ و اسلوب کے 12 ویں شمارہ کی رسم رونمائی انجام دیں گی ڈاکٹر مہہ جبین ایم بی بی ایس ایم ڈی ایف انگلینڈ جو فی الحال مسلم چوک گلبرگہ پر اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں اور کنیز بیگم کوآرڈینیٹر سید اکبر حسینی اسکول گلبرگہ استعارہ و اسلوب کے 12 ویں شمارہ کی رسم رونمائی انجام دیں گی معروف علم و ادب دوست شخصیت ڈاکٹر اسلم سعید جنرل سرجن ایم ایس و بی اے سائیکالوجی تقریب رسم رونمائی کی سرپرستی کریں گے اور ممتاز ادیب و نقاد امجد جاوید سابق صدر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ و سابق پرنسپل نیشنل پی یو کالج گلبرگہ صدارت کریں گے محمد عظیم الدین ایڈوکیٹ منا بھائی دھارواڑ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے کارروائی کا آغاز مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک کی قرات کلام پاک سے ہوگا ممتاز خوش الحان نعت خواں سید طیب علی یعقوبی اور بشیر عالم نعت خوانی کا شرف حاصل کریں گے ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین رکن سنڈیکیٹ گلبرگہ یونیورسٹی و سابق صدر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کی ابتدائی تقریر ہوگی فضل احمد تماپوری صدر تنظیم اردو صحافت و ادب گلبرگہ اغراض ومقاصد بیان کریں گے شاہنواز خان شاہین خیرمقدم کریں گے ڈاکٹر افتخار الدین اختر اور عظمیٰ جبین نظامت کے فرائض انجام دیں گے انور سلیدار اظہار تشکر کریں گے محمد اسماعیل نواڑے انتطامات میں معاونت کریں گے ادب دوست احباب سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.