قاضی سلمان کو ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر کے بطور ترقی سے نوازا گیا
موصوف کو ڈی ڈی کے سرینگر کے خبروں کے شعبے کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی
سرینگر/ 08 جنوری/پی آئی بی
سینئر انڈین انفارمیشن سروسز (آئی آئی ایس) افسر قاضی محمد سلمان کو ڈائریکٹر پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) سرینگر کے طور پر ترقی دے کر ڈائریکٹر نیوز، دور درشن کیندر(ڈی ڈی کے) سرینگر کا اضافی چارج بھی سونپا گیا۔ یہ حکم حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات نے آج ملک بھر میں تعینات 27 سینئر سطح کے آئی آئی ایس افسران کے لیے جاری کیا۔ واضح رہے سلمان دوردرشن کیندر(ڈی ڈی کے) سرینگر کے خبروں کے شعبہ کے اضافی چارج کے ساتھ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) سرینگر کے جوائنٹ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے خدمات انجام دے رہے تھے۔ واضح رہے قاضی سلمان اپنے نئے عہدہ میں خطے میں عوامی رسائی اور معلومات کی ترسیل کو یقینی بناتے ہوئے پی آئی بی سرینگر اور ڈی ڈی کے سرینگر کے خبروں کے شعبہ کے کام کاج کی نگرانی کرتے رہیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ موصوف کو عوامی معلومات اور نشریات کے شعبے میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ان کی قیادت کو مختلف کرداروں میں وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے اور موصوف جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حکومتی پالیسیوں اور پروگراموں کے رابطے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں.