The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ریلوے سکیورٹی ایپ تیار ، چلتی گاڑی میں درج ہو گئی رپورٹ

0

نئی دہلی/25 جون/ (یو این آئی)
ہندوستانی ریلوے کا ایک مشترکہ ریل سکیورٹی موبائل ایپ تیار ہوچکا ہے ، جس سے گاڑیوں میں ہونے والے جرائم کی چلتی گاڑی میں رپورٹ درج کرنا اور اس پر فوری طور پر قابو پانا ممکن ہو پائے گا۔
آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل ارون کمار نے یہاں ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں بتایا کہ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) اور ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کا یہ مشترکہ ایپ تیار ہو گیا ہے ۔ کووڈ وبا کی وجہ سے اسے لانچ نہیں کیا جاسکا تھا ۔ جلد ہی اسے لانچ کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ کامن ریلوے سکیورٹی ایپ میں موقع اورواردات پر متاثرین کے بیان اور رپورٹ کو آن لائن درج کرنے ، ساتھی مسافروں کے بیان درج کرنے کی سہولت موجود ہوگئی ، جس کی بنیاد پرسکیورٹی فورسز اپنی ضروری کارروائی شروع کرسکتی ہے ۔ مسافررپورٹ درج ہونے کے بعد آرام سے گھر بھی جا سکے گا اور وہ ایپ پر اپنی رپورٹ پر کارروائی کی نگرانی بھی کرسکتا ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ ایپ کو کوئی بھی مسافراپنے موبائل پر ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے ۔ گاڑیوں میں چلنے والے ریلوے ملازمین اور آر پی ایف اور جی آر پی کے اہلکاروں کے پاس بھی یہ موبائل ایپ ہو گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.