The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

جموں کے مضافات میں ایک اور ڈرون دیکھا گیا

لگاتار ڈرون دراندازی سے سیکورٹی ایجنسیاں مخمصے میں، آخر کار یہ ڈرون ماجرا کیا ھے۔

0

جموں/29 جون/این ایس آر

فوجی جوانوں نے جموں شہر کے مضافاتی علاقہ رتنوچک کنجونی کے فوجی علاقے میں دوران شب ایک اور ڈرون کو تین مرتبہ گردش کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

قبل ازیں فوجی جوانوں نے پیر کی شب رتنوچک – کالوچک کے فوجی علاقے میں دو ڈرونز کو دیکھا تھا اور انہیں واپس بھگایا تھا۔
فوجی ذرائع نے بتایا کہ رتنوچک کنجونی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب فوجی جوانوں نے ایک اور ڈرون کو گردش کرتے ہوئے دیکھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.