The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

بے گناہوں کو مارنے سے کوئی مسئلہ حل ںہیں ہوگا/ محبوبہ مفتی

مہلوک ایس پی او اور ان کے افراد خانہ کے بہیمانہ قتل پر کیا رنج و غم کا اظہار

0

سری نگر/29 جون/این ایس آر

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اونتی پورہ واقعے کو درد ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ لوگوں کو مارنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں گھروں کے گھر خالی ہو رہے ہیں اور یہاں بھائی، بھائی کا دشمن بن گیا ہے۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز ہاری پاریگام اونتی پورہ میں مہلوک ایس پی او فیاض احمد کے گھر تعزیت پرسی کے لئے حاضر ہونے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.