The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

جے ڈی یو کے ریاستی صدر جی ایم شاہین کی نئے سال کی آمد پر جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد

0

سرینگر/31 دسمبر/عاشق تلگامی

جے ڈی یو کے ریاستی صدر جی ایم شاہین نے نیا سال 2025 کی آمد پر پورے ہندوستان خصوصاً جموں و کشمیر کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 2025 کا نیا سال خوشیوں، امن اور ترقی کا پیغام لائے۔

جی ایم شاہین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جے ڈی یو پارٹی کا دروازہ ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ وہ پارٹی کی جانب سے عوام کے حقوق کی حفاظت اور ترقی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کا عہد کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا سال ترقی کے نئے راستے کھولے گا اور ہر سطح پر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے گا۔ شاہین نے امید ظاہر کی کہ 2025 میں جموں و کشمیر کے عوام کو ایک نئی روشنی ملے گی اور وہ اپنے حقوق کے لیے جدو جہد میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے پارٹی کی جانب سے عوامی خدمات کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ جے ڈی یو ہمیشہ عوام کی طاقت کو تسلیم کرتی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔

"نیا سال ایک نئی امید کا آغاز ہے، ہم سب مل کر اپنی ریاست اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے”، شاہین نے اپنے پیغام میں کہا۔

شاہین نے آخر میں جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس نئے سال میں امن، محبت اور بھائی چارے کی فضا کو مزید مضبوط کریں اور جے ڈی یو پارٹی کے عوام ساتھ مل کر ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ریاست کے لیے کام کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.