The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

کورونا ویکسین کی فراہمی میں بنگا ل کے ساتھ تعصب برتا جارہا ہے/ ممتا بنرجی

جعلی ویکسین بنانے میں بی جے پی کے ہاتھ ہونے کا اندیشہ

0

کلکتہ/ 30 جون/(یواین آئی)

مغربی بنگال میں ویکسین کی قلت کی شکایت کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت ویکسین معاملے میں بنگال کے ساتھ سوتیلا سلوک کررہی ہے انہوں نے کہاکہ اترپردیش کو 3.5کروڑ، مہاراشٹر کو تین کروڑ کوروناویکسین دی گئی ہے جب کہ بنگال کو صرف دو کروڑ ویکسین دی گئی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب متعصبانہ رویہ کی وجہ سے بنگال میں ویکسین کو لے کر کوئی منظم پروگرام نہیں چل رہا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہ کہ چیف سیکریٹری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کو خط لکھ کر زیادہ سے زیادہ ویکسین کا مطالبہ کرے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں ویکسین پروگرام میں کسی بھی طرح سے بے ضابطگی نہیں ہوئی ہے۔کل تک 2.17کروڑ خوراکیں دی گئی ہے ۔ہمیں ضرورت کے مطابق ویکسین نہیں ملے ہیں ۔اب تک صرف 1.99کروڑ ویکسین ملے ہیں ۔جس میں سے 1.90کروڑ ویکسی دئیے جاچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کلکتہ میں ویکسین کا پہلا ڈوز دینے کےلئے ویکسین نہیں ہے ۔کلکتہ میں ہم صرف دو سری خوراک دے رہے ہیں ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے براہ راست 18 ملین ویکسین59 ملین روپے خرچ کرکے خریدے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ بنگال کو آبادی کے لحاظ سے ویکسین نہیں دی جارہی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اترپردیش اور مہاراشٹر کو زیادہ ویکسین کیوں ملے ہیں اس پر ہمیں اعتراض نہیں ہے ۔بلکہ راجستھان اور گجرات جیسی ریاست جو آبادی میں ہم سے کم ہیں انہیں بھی ہم سے زیادہ کورونا ویکسین دئیے گئے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ انہوں نے غیر منظم سیکٹر میں کام کرنے والوں کو ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسین فراہم کی ہے ۔جس میں سبزی فروش ، ہاکر اور بس و کار ڈرائیور شامل ہے۔
ممتا بنرجی نے کووویکسین کو لے کر اٹھ رہے اعترا ض پر کہا یہ الگ معاملہ ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے ریاست میں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے۔بی جے پی غلط طریقے سے ریاست کو بدنام کررہی ہے۔جعلی ویڈیو دکھاکر عوام کو گمراہ کررہی ہے۔
انہوں نے جعلی ویکسین معاملے میں بی جےپی کا ہاتھ ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ بنگال کو بدنام کرنے کےلئے یہ سب سازش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے لوگوں کو الگ سے ویکسین دے رہی ہے اگراس میں کسی قسم کی گڑبڑی ہوتی ہے تو اس کا ذمہ دار کون ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.