The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

آزاد کلچرل فورم کی طرف سے یادگار میٹنگ کا انعقاد

میٹنگ کے اختتام پر محفلِ مشاعرہ کا اہتمام

0

چاڈورہ/5 جنوری/شاہ نواز نظیر

آزاد کلچرل فورم کی جانب سے کامیاب اور یادگار ادبی تقریب منعقد کی گئی، جس میں کہی معروف شعراء، ادیبوں، اور فنکاروں نے شرکت کرکے اپنے تخلیقی کلام اور فن سے سامعین کو محظوظ کیا۔ تقریب کا آغاز فورم کے سینیر ممبر فهیم فردوس کی افتتاحی تقریر سے ہوا، جس میں انہوں نے فورم کے مقاصد اور کشمیری ثقافت کے فروغ کی ضرورت پر روشنی ڈالی،

تقریب کی سب سے اہم خصوصیت ایک شاندار محفلِ مشاعرہ تھی، جس میں درج ذیل ممتاز شعراء نے شرکت کی اور اپنے کلام کے ذریعے محبت، امن، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام دیا:
قیوم کشمیری صاحب، فردوس رینا صاحب، غلام محدین خادم صاحب، محمد یوسف خیال صاحب، محمد رمضان ڈار صاحب، امتیاز بگامی صاحب، ولی محمد آکاش صاحب، محترمہ اقراء پرواز صاحبہ، شاہ نواز نظیر صاحب، گلوکار فیروز احمد شاہ صاحب، غلام محمد چوپان صاحب، سلام چراونی صاحب۔

تقریب میں کشمیری اور اردو زبان کے فروغ کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا اور شعراء نے اپنے منفرد انداز میں ادب کے خوبصورت نمونے پیش کیے۔

آزاد کلچرل فورم کی اس تقریب کو شرکاء نے کشمیری زبان و ثقافت کے فروغ کی ایک اہم کڑی قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی تقریبات نئی نسل کے ادبی شعور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

صدر آزاد کلچرل فورم، قیوم کشمیری صاحب نے تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ فورم آئندہ بھی ادب اور ثقافت کے فروغ کے لیے ایسے پلیٹ فارمز فراہم کرتا رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.