لیفٹیننٹ گور منوج سنہا کی وزیر اعظم نریندر مودی کو جنم دن پر مبارک باد
نئے بھارت کی تعمیر کےلئے مودی جی کی غیر معمولی اور انتھک کاوشیں ہم سب کے لئے مشعل راہ
سری نگر/17 ستمبر/یو این آئی
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے 71 ویں جنم دن کے موقعے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نئے بھارت کی تعمیر کے لئے مودی جی کی انتھک کاوشیں ہم سب کے لئے حوصلے کا ذریعہ ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’عزت مآب وزیر اعظم شری نریندر مودی جی کو ان کےجنم دن کے موقعے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کی دراز عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دست بدعا ہوں۔ نئے بھارت کی تعمیر کےلئے آپ کی غیر معمولی اور انتھک کاوشیں ہم سب کے لئے حوصلے کا ذریعہ ہیں، دعا گو ہوں کہ قوم آپ کی متحرک اور بصیرت افروز قیادت کے تحت ترقی کرتی رہے‘۔