نئی دہلی/22 اپریل/ایجنسیز
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج ترنمول کانگریس کی رہنما اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر عید کے دن رام نومی کی طرح فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا، لیکن ملک کے مسلمانوں کو معلوم ہے کہ ان کے لیے ہندوستان سے بہتر کوئی ملک نہیں، ہندو سے بہتر کوئی دوست نہیں اور دنیا میں مسٹر نریندر مودی سے بہتر کوئی لیڈر نہیں۔
بی جے پی کے سینئر ترجمان سید شاہنواز حسین نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر عید ملن تقریب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج عید کا دن ہے اور عید کا مطلب خوشی ہے۔
عید کے موقع پر انہوں نے ملکی ترقی کے لیے دعا کی ہے۔