The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

خالصتان حامی اور "وارث پنجاب دے ” کے سربراہ امرت پال سنگھ موگا سے گرفتار

0

چنڈی گڑھ/ 23 اپریل/ ایجنسیز

پنجاب پولیس اور انٹیلی جنس ونگ نے ایک مشترکہ آپریشن میں اتوار کی صبح موگا کے روڈے گاؤں کے ایک گردوارے سے ‘وارث پنجاب دے’ کے سربراہ اور خالصتان کے حامی مفرور امرت پال سنگھ کو نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس (ہیڈ کوارٹر) سکھ چین سنگھ گل نے کہا کہ امرت پال اور اس کے ساتھیوں کے خلاف 36 دن کے طویل تلاشی آپریشن کے بعد امرت پال کو آج صبح 7.45 بجے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ امرت پال گاؤں کے گرودوارہ میں چھپا ہوا ہے، جس کی وجہ سے پولیس نے پورے گاؤں کو گھیرے میں لے لیا۔ امرت پال سنگھ کے پاس فرار کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے گرودوارے کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے کارروائی کی اور امرت پال کو باہر آنے پر مجبور کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.