The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

آر ایس ایس سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت کی موجودگی میں سنگھ کا رابطہ اجلاس

سنگھ سے منسلک 38 تنظیموں کے 105 کارکنوں نے اجلاس میں لیا حصہ

0

جموں/14 اکتوبر/این ایس آر

راشٹریہ سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت کی موجودگی میں سنگھ کا ایک رابطہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں
38 تنظیموں کے 105 کارکنوں نے حصہ لیا۔
سرسنگھ چالک نے اپنے خطاب میں ماحولیاتی تحفظ، سماجی ہم آہنگی، خیر سگالی اور کٹم بکم کے بارے میں بات کی۔ آنے والے وقتوں میں انہیں سماجی زندگی میں سودیشی پر اصرار اور شہری نظم و ضبط وغیرہ جیسے مسائل پر کام کرنے کو کہا گیا۔سماجی کاموں میں ماتر شکتی کی شرکت کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔
سیوا بھارتی کی طرف سے گاؤں پونی چک میں چلائے جانے والے دِشا ہاسٹل کی طالبات نے سرسنگھ چالک سے ملاقات کی اور انُہیں دیش بھگتی گیت بھی سُنائے۔سرسنگھ چالک نے اپنے آخری قیام کے دوران خود ہاسٹل کا دورہ کیا تھا۔
سنگھ کی شاخاؤں کی ایک میٹنگ بھارتی یوگ سنسھتان میں منعقد ہوئی جس میں شاخا کے کارکنوں نے بشاخاؤں کی طرف سے کئے جا رہے سماجی ترقی کے کاموں کے بارے میں بتایا۔سرسنگھ چالک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان چھوٹے چھوٹے کاموں کے ذریعے قوم کی ترقی کی جائے گی۔ سنگھ کے ذریعہ دیے گئے خیالات کو ہماری ذاتی زندگی میں ، گھر میں بھی اور سماج میں بھی بھی آنا چاہئے ۔ اسٹیج پر شمالی خطےکے سنگھ چالک سیتا رام ویاس اور صوبائی سنگھ چالک ڈاکٹر گوتم مینگی بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.