The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول لچھم پورہ میں شاندار تقریب کا انعقاد

0

کپواڑہ/09 مارچ/این ایس آر

گورنمنٹ ہائی اسکول لچھم پورہ، زون راجوار کپواڑہ میں عالمی یومِ خواتین کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
اس تقریب کی صدارت اسکول کے ہیڈ ماسٹر صاحب نے کی، جبکہ اس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔

تقریب میں محکمہ تعلیم، محکمہ صحت، دیہی ترقی اور ICDS کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا،
جس کے بعد ماسٹر محمد رفیق میر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ مہمانوں کا استقبال ماسٹر مشتاق احمد بٹ نے کیا،
جبکہ ماسٹر محمد سعید ڈار نے خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ پر روشنی ڈالی۔

غلام محی الدین ڈار (رجی آر) نے بھی موضوع کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے ماسٹر محمد شفیع نے صدارتی خطبہ پیش کیا اور حاضرین کو حقوقِ نسواں کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

اس تقریب میں دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں ریاض احمد میر، ماسٹر علی چوپان، محمد اقبال شیخ، ڈاکٹر الشمام، مندم فی الدین خان، اظہر الہی خان اور دیگر شامل تھے۔
اس کے علاوہ آنگن واڑی ورکرز، خواتین اساتذہ، طلبہ و طالبات نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.