The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

وزارت تعلیم نے پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس جاری کیا

0

نئی دہلی/ 06 جون/(یو این آئی)
مرکزی وزارت تعلیم نے مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ‘نشنک’ کی منظوری کے بعد آج یہاں پرفارمنس گریڈنگ انڈیکس (پی جی آئی) کا تیسرا ایڈیشن جاری کیا، جس کے تحت پنجاب ، چنڈی گڑھ ، تمل ناڈو ، انڈمان و نکوبار جزیرے اور کیرالہ کو A ++ گریڈ دیا گیا ہے۔
وزارت تعلیم کے مطابق پنجاب ، چنڈی گڑھ ، تمل ناڈو ، انڈمان ونکوبار جزیرے اور کیرالہ کو پی جی آئی کے تیسرے ایڈیشن میں A ++ گریڈ دیا گیا ہے۔ نیز بیشتر ریاستوں / مرکز کے زیرانتظام ریاستوں نےگزشتہ برسوں کے مقابلہ میں اپنے درجات میں بہتری لائی ہے۔ انڈمان و نکوبار جزیرے ، اروناچل پردیش ، منی پور ، پڈوچیری ، پنجاب اور تمل ناڈو نے اپنے پی جی آئی اسکورز میں 10فیصد یعنی 100 فیصد یعنی زیادہ پوائنٹ میں اضافہ کیا ہے۔
انڈمان و نکوبار جزیرے ، لکشدویپ اور پنجاب نے رسائی کے معاملے میں 10فیصد (8 پوائنٹس) یا اس سے زیادہ کی بہتری دکھائی ہے۔ تیرہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں انفراسٹرکچر اور سہولیات میں 10 فیصد (15 پوائنٹس) یا اس سے زیادہ کی بہتری آئی ہے ، جبکہ انڈمان و نکوبار جزیرے اور اڈیشہ میں 20 فیصد یا اس سے زیادہ کی بہتری آئی ہے۔
اروناچل پردیش ، منی پور اور اڈیشہ میں ایکویٹی (برابری) کی سطح میں 10 فیصد سے زیادہ بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ 19 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستون میں حکمرانی کے عمل کے معاملے میں 10 فیصد (36 پوائنٹس) یا اس سے زیادہ کی بہتری آئی ہے۔ انڈمان ونکوبار جزیرے ، آندھرا پردیش ، اروناچل پردیش ، منی پور ، پنجاب ، راجستھان اور مغربی بنگال میں تقریبا 20 فیصد (72 پوائنٹس یا اس سے زیادہ) بہتری دکھائی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.