تحریر- ریاض بڈھانہ
اگرچہ فارسٹ رائیٹ ایکٹ 2006 بڑی مشقت کے بعد جموں و کشمیر میں لاگوں ھوا تھا تاہم ابھی بھی اسے دور دور تک زمینی سطح پر عملایا نیہں جارھا ھے اور نہ ہی کوئی محکمہ اس ضمن میں پہل کر رھا ھے خاص کر محکمہ جنگلات اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی بھی کاروائی عمل میں نیہں لا رھا ھے قابلِ تشویش یہ ھے کہ محکمہ اس ایکٹ کو زمینی سطح پر عملانے کے بجائے اس کے مخالف کام کر رھا ھے جس ضمن میں کئی لوگوں پر محکمہ کی جانب سے ایف آئی آر بھی درج کیے گیے ھیں اور عام لوگوں کو ھراساں بھی کیا جارھا ھے جس کی مثال شوپیان کے علاقہ کلر و بڈگام کے علاقہ ناگہ بل سلطانہ کالونی کے طور پیش کی جاسکتی ھے عام لوگوں کا یہ بھی کہنا ھے کہ اس ایکٹ کے تحت حاصل ھونے والے حقوق صرف کاغذوں میں اندراج ھیں اور محکمہ کے ملازمین تک محدود ھے ایک طرف جہاں محکمہ جنگلات کی جانب سے کئی لوگوں کے باغ کاٹ دئے گیے وہی سو سال سے پہلے جنگلاتی اراضی پر قابض لوگوں کو بے دخل کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے خلاف محکمہ جنگلات کی طرف سے ایف، آئی، آر بھی اندراج کردیا گیے ھیں ایل جی انتظامیہ جموں کشمیر میں فارسٹ رائیٹ ایکٹ لاگوں کروانے میں بری طرح ناکام ھوچکی ھے اور محکمہ جنگلات کے آفیسران جو جی میں آتا ھے کیے جارھے ھیں اگر سرکار اپنی ھی بنائی ھوئی قانون کو عملانے میں ناکام ھوجائے تو یہ ایک سوالیہ نشان بھی بنتا ھے اور اب سوال یہ بھی پیدا ھوتا ھے کہ کیا فارسٹ رائیٹ ایکٹ جموں کشمیر میں صرف ایک نام ھے یا اس کا کئی مقام بھی ھے جس کیلے یہاں کی انتظامیہ کو غور و حوص کرنا ھوگا جنگل کے قریب رھائشیوں کا یہ بھی کہنا ھے کہ انتظامیہ کی طرف سے بنائی گئی ایف، آر، سی کمیٹیوں کو کوئی پوچھتا ھی نیہں ھے اور نہ ھی عوام کی جانب سے پیش کیے گیے داعوں پر کوئی غور و حوص ھورہی ھے اگرچہ محکمہ جنگلات کی جانب سے کچھ محدود لوگوں کی فہرست مانگنی گئی تاھم باقی لوگ جنہوں نے اپنا داعوا پیش کیا ھے کا کیا ھوگا اور بہکوں میں جانے والے لوگوں کو اپنے آرضی کوٹھوں کی مرامت بھی نیہں کرنے دی جارہی ھے اور بالن وغیرہ پر بھی کافی حد تک پابندی چل رھی ھے محکمہ کے بلاک آفیسر عوام کو طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے پریشان کیے جارھے ھیں جو قابلِ تشویش بھی ھے اس ایکٹ کا مقصد ، گجر ، بکر وال اور جنگل کے دیگر باشندوں کے کو اس ایکٹ کے تحت حقوق دینا لازمی ھے جنگل حقوق ایکٹ کو جموں و کشمیر تک بڑھایا گیا ہے جس سے قبائلی معیشت اور گجر بکروالوں ، و دیگر جنگل کے قریب رہائش پزیر لوگوں کو ہم معاش ، جو جنگلات کے بڑے رہائشی اور محافظ ہیں ، پر متعدد ، پیش گوئی اور مثبت اثرات مرتب ہونے تھے ۔ "اس ایکٹ نے روایتی جنگل کے رہائشیوں کو آزادانہ طور پر جنگلات کی زمینوں اور جنگلات سے متعلق دیگر تمام وسائل تک آزادانہ طور پر رسائی حا صل ھونی تھی ، ان کے انتظام اور ان کے انتظامات کرنے کے حقوق واپس کردیئے ہیں ، جنہیں 31 اکتوبر 2019 سے قبل ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ جنگلات نے کنٹرول کیا تھا ، جموں و کشمیر میں تنظیم نو ایکٹ 2019 کے نفاذ کی تاریخ ، اس قانون سازی کے ذریعے پارلیمنٹ کے ذریعہ جموں کشمیر کے قبائل کو حقوق ، ملکیت اور زمین کے مالکانہ حقوق ، زیادہ سے زیادہ 4 ہیکٹر پر مشتمل ، قبائل کو حقوق / چرنے کے حقوق ، معمولی جنگلات کی پیداوار کے لئے جانوروں کے راستے کا استعمال شامل ہیں۔ غیر قانونی انخلا یا جبری نقل مکانی کی صورت میں بحالی کا حق ، بنیادی سہولیات کے لئے امداد اور ترقی کے حقوق ، جنگلات اور جنگلات کی زندگی کے تحفظ کے لئے جنگلات اور جنگلات کی زندگی کے تحفظ کے حقوق ، جنگلات کے تحفظ کے حقوق اور جنگل کے انتظام کے حقوق کے تحت ، جنگل کے لئے اہل حقوق ‘(حقوق کے حصول کے لئے) ان لوگوں تک محدود ہیں جو "بنیادی طور پر جنگلات میں رہتے ہیں” یا جو اپنی روزی روٹی ، ملکیت کے حق ، چھوٹی جنگلات کی پیداوار کو جمع کرنے ، استعمال کرنے ، اور تصرف کرنے کے لئے جنگلات اور جنگلات کی زمین پر انحصار کرتے ہیں ، حق سے خود کی کاشت کے لئے جنگل کی زمین میں ، معاش کے ذریعہ ، شیڈول ٹرائیب یا دیگر روایتی جنگل کے رہائشیوں کے لئے آباد ، آباد معاشرتی حقوق کے لئے ، محفوظ رکھنے کا حق کسی بھی کمیونٹی کے جنگل وسائل کی تخلیق یا ان کا تحفظ یا انتظام کریں جو وہ روایتی طور پر پائیدار استعمال کے لئے تحفظ اور تحفظ فراہم کرتے رہے ہیں ، جیو ویود تنوع اور برادری تک رسائی کا حق ، جیو ویود اور ثقافتی تنوع سے متعلق روایتی علم ، روایتی اور روایتی حق جنگل سے لطف اندوز ہوں گے۔ شیڈول ٹرائیب یا دیگر روایتی جنگل میں رہنے والے ، کمیونٹی کے حقوق جیسے نستار ، جس کا نام بھی پکارا جاتا ہے ، بشمول سابقہ سلطنتوں ، زمینداری یا اس طرح کے بیچینی حکومتوں میں استعمال ہونے والے ، دیگر حقوق جو یو ٹی کے ذریعہ عطا کیے جاسکتے ہیں۔ دیگر مقررین نے مطالبہ کیا کہ فارسٹ رائٹ ایکٹ 2006 کو تیزی سے نفاذ برائے یوٹی میں نافذ کیا جائے کیونکہ یہ پہلے ہی 12 سال ہوچکا ہے کیونکہ 2006 سے لے کر اب تک تمام ریاستوں میں توسیع کردی گئی ہے۔ “اس سے گاؤں کی کمیٹیوں کو معاشرتی جنگلات کے وسائل پر حکمرانی کرنے اور جنگل کی حکمرانی کو جمہوری بنانے کی طاقت حاصل ہوگی۔ جموں و کشمیر کے قبائل کے حقوق ”،