The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ڈاڈہ سرہ ترال میں میگا میڈیکل کیمپ کے لئے تیاریوں کو دی گئی حتمی شکل

خواتین اور پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹیلرنگ سنٹروں کا قیام ٹرسٹ کی اولین ترجیحات میں شامل

0

سرینگر/16 جنوری/عاشق کھانڈے

خدمت خلق کے جذبے سے سر شار جی آربیگ میموریل فاؤنڈیشن ڈاڈسرہ ترال میں ایک مفت میگا طبی کیمپ کا انعقاد کرے گا ۔ اس سلسلے میں میگا میڈیکل کیمپ کے لئے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور ڈاڈسرترال میں ٹیلرنگ مراکز کا افتتاح بھی کیا جاۓ گا ۔جبکہ کشتواڑ میں بھی ایسے ہی ایک سلائی مرکز کا افتتاح عنقریب کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرسٹ لوگوں کی فلاح و بہبود اور اور انہیں معاشی طور پر با اختیار بنانے کے لیے یونین ٹیریٹری کے طول وعرض میں ایسے اقدامات عملا رہا ہے ۔ یہ پروگرام *”بیگ فاطمہ_ہنر سے روزگار”* پروگرام کی ایک کڑی ہے جس کے تحت خواتین اور پسماندہ افراد کو معاشی طور بااختیار بنانے اور انہیں پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت کی ترقی کے مواقع فراہم ہو سکیں ۔ ساتھ ساتھ وادی کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معاشی اور اقتصادی طور خود کفیل بن سکیں۔
میگا میڈیکل کیمپ جو 22 جنوری کوصبح 11 بج کر 30 منٹ۔پر شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا ۔ اس کیمپ کا مقصد ڈاڈسرہ ترال اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں کو مفت طبی مشاورت اور ضروری صحت کی خدمات فراہم کرنا ہے۔ آنے والے مہینوں میں *”بیگ فاطمہ ہنر سے روزگار”* پروگرام کے تحت ٹرسٹ نے اپنے فلاحی کاموں میں مزید پیشرفت حاصل کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے جس کے تحت جموں و کشمیر میں 20 ٹیلرنگ مراکز قائم کرنا شامل ہے جو ہنروں کی تربیت اور پائیدار ذریعہ معاش کو فروغ دے۔
اس اقدام سے ٹرسٹ کی طرف سے سماج کو ترقی کی اونچائیوں تک لے جانے اور صحت اور معاشی استحکام کے لئےٹرسٹ کی انتھک محنت اور لگن کی عکاسی ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.