The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

کانگریس پارٹی ملک کے غداروں کا ’کلب‘ہے/ بی جے پی ٹول کٹ کے زریعے یہ پارٹی

ملک کو کھوکھلا کرنے کا کام کررہی ہے/سمبت پاترا

0

نئی دہلی/12 جون/ (یو این آئی)
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے الزام عائد کیا ہے کہ کانگریس پارٹی ملک کے غداروں کا ’کلب‘ ہے جو ایک طویل عرصے سے اسے ’’ٹول کٹ’ کے ذریعہ ملک کو کھوکھلا کرنے کا کام کررہی ہے۔
ہفتے کے روز یہاں پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے کانگریس کے رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ کو آرٹیکل 370 پر مبینہ ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’ مسٹر سنگھ وہی شخص ہیں جنھوں نے پلوامہ حملے کو ایک حادثہ قرار دیا تھا اور اسے دہشت گردانہ حملہ ماننے سے انکار کردیاتھا۔ مسٹر سنگھ وہ ہیں جنہوں نے ممبئی دہشت گردانہ حملے کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سازش قرار دیا اور اس وقت پاکستان کا ساتھ دیا۔ کشمیر جیسے سنگین معاملے پر کانگریس کے قائد کا یہ بیان کانگریس کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ‘‘
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے خلاف کس طرح بولنا ہے ، وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف کس طرح زہر اگلنا ہے ، ان تمام سازشوں کو ٹول کٹ کے ذریعہ سرانجام دیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.