تیزرفتار طوفانی ہواؤں نے مچائی شمالی کشمیر میں تباہی
رہائشی مکانات کے علاوہ کئی اداروں اور میوہ باغات کو بھی ہوا شدید نقصان
سرینگر/12 جون/این ایس آر
گزشتہ روز تیز ہواؤں کی وجہ سے شمالی کشمیر کے بہت سارے علاقوں میں ہوئے شدید نقصانات کے بارے میں اطلاعات موصول ہوے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بانڈی پورہ ضلع کے بہت سارے دیہات میں ان طوفانی ہواؤں نے کئی رہائشی مکانات کے علاوہ میوہ باغات کو بھی زبردست نقصان پہنچایا ھے۔ ادھر سمبل تحصیل کے عشم علاقے سے موصولہ خبر کے مطابق وہاں قائم رضوان میموریل کالج آف ایجوکیشن نامی بی ایڈ کالج کے چھت کو طوفانی ہواؤں نے تاش کے پتوں کی طرح بکھیر کر رکھ دیا جس سے اس بڑی کالج عمارت کی چھت کے ساتھ منسلک دیواریں بھی گرگیں۔جس کی وجہ سے اس منزل پر واقع کالج کی لیبارٹری سے منسلک اشیاء کو کافی نقصان ہوا ھے۔ تاھم اس دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔