جموں/13 جنوری/این ایس آر
انجمن فروغِ اُردو کی آج کی خصوصی نشست شام طالب صاحب کے انتقال پر منعقد کی گئی
آمین بانہالی صاحب اور تمام حاضرین نے سب سے پہلے مرحوم شام طالب صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے حق میں دعائیہ مجلس میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی ۔۔ سبھی نے اپنے اپنے تئیں ان کو خراج پیش کیا اور ان کے ساتھ گزارے لمحات کو یاد کیا اور گورنمنٹ سے درخواست بھی کی کہ ان کے دو بے روزگار بیٹوں کو روزگار فراہم کیا جاسکے اور ان کے گھر کے حالاتِ سدھر سکیں ان کی بیواہ بھی جسمانی طور معذور ہے گھر میں کمانے والا کوئی نہیں ہے وہ لوگ اس وقت لاچاری اور پریشانی سے دو چار ہیں ان کی پریشانیاں مزید نہ بڑھ جاییں ان کا کوئی حل نکالا جا سکےاس نشست میں جن شعراء اور ادباء نے شرکت کی ان کے اسماء گرامی یوں ہیں محمد امین بانہالی ، سعید خورشید کاظمی ،منجیت سنگھ کامرا ، سرور چوہان حبیب ، روبینہ میر ، جاوید شبیر، اشوک کمار پارس ، عبدالمجید کانلو ، دلشادہ بانو، اور فوزیہ مغل ضیاء ۔۔صدارت کے فرائض پروفیسر محمد ذماں آذردہ نے نبھائے ۔