نئی دہلی/24 جون /(یو این آئی)
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوردنی تیل ، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی آسمانوں چھوتی قیمتوں نے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔
جمعرات کو یہاں کانگریس کے انچارج جنرل سکریٹریوں اور سکریٹریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسز گاندھی نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جس کی وجہ سے خوردنی تیل ، دالوں اور ضروری اشیا کی قیمتیں عام لوگوں کے دسترس سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔
انہوں نے کورونا کی دوسری لہر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا نے بےشمار خاندانوں کو تباہ کردیا ۔ اس وبا نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وبائی مرض میں لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس تباہی کی وجہ سے ان گنت خاندان اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔
کانگریس صدر نے کہا کہ اب کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس میں دوسری لہر کی طرح بحرانی حالات پیدا نہ ہوں ، لہذا ضروری اقدامات اٹھانے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں اب تک حکومت کی کوتاہیوں کو اجاگر کرنے کے لئے کانگریس پارٹی نے ایک قرطاس ابیض تیار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت ان تمام تجاویز کو دھیان میں رکھے گی جس سے ممکنہ تیسری لہر کے اثرات کو کم کیا جاسکے گا۔
تازہ ترین خبریں
- ریلائنس جیو 5 جی کی دوڑ میں سب سے آگے
- *Four Policemen Killed in Kathua Encounter, Two Militants Neutralized*
- Several Parts of kashmir Receive Fresh Snowfall
- امریکہ کے ساتھ ’کسی بھی قسم کی جنگ‘ کے لیے تیار ہیں/ چین
- Fight against Drug Menace 2000 FIRs Registered, 3200 Addicts Detained, 400 Smugglers Arrested/ IGP VK Birdi
- سوشل میڈیا پر بیہودہ مواد کو روکنے کے لیے موجودہ قوانین کو مزید سخت بنانے کی ضرورت ہے/اشونی ویشنو
- Supreme Court Condemns "Bulldozer Justice,” Restricts Executive from Property Demolitions*
- Dulat criticizes LG for calling meetings with bureaucrats amid elected Government
- Daily wagers, contractual employees to be regularized soon: Tanvir Sadiq
- *ایس ایس پی سرینگر کی عید میلادالنبی کے مقدس موقع پر عوام کو مبارکباد*