نریندر مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی حالت انتہائی خستہ/لالو پرساد یادو
ملک کو بکنے نہیں دیں گے کا نعرہ دینے والے آج عوامی ادروں کو اونے پونے داموں بیچ دینے کے عمل میں مصروف
پٹنہ/ 5 جولائی/ایجنسیز
چارہ گھوٹالہ میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) صدر لالو پرساد یادونے آج اپنے پہلے سیاسی خطاب میں مرکز کی نریندر مودی حکومت پر جم کر نشانہ لگایا اور کہاکہ اس کی غلط پالیسیوں اور کورونا وبا سے صحیح طریقے سے نہیں نمٹنے کی وجہ سے ملک ہزارو ں سال پیچھے چلا گیا ہے ۔
مسٹر یادو نے سموار کو یہاں آرجے ڈی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پارٹی کے 25 ویں یوم تاسیس تقریب کو نئی دہلی سے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو ہزاروں سال پیچھے دھکیل یا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بس اشیاءاور سروس ٹیکس ( جی ایس ٹی ) لاگو کرنے اور نوٹ بندی سے شروع ہوجوا بھی جاری ہے ۔ اس کی وجہ سے ملک ابھی بیحد ہی خراب حالت میں پہنچ گیا ہے ۔
آرجے ڈی صدر نے کہاکہ مسٹر نریندر مودی نے سال 2014 کے لوک سبھا انتخاب میں تشہیر کے دوران وعدہ کیا تھا کہ ملک کو بکنے نہیں دوںگا لیکن آج ریلوے اور دیگر عوامی اداروں کو اونے ۔ پونے داموں پر فروخت کیاجارہاہے جبکہ سبھی جانتے ہیں کہ ریل گاڑی کا استعمال عام لوگ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی تشہیر کے دوران 10 کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کاوعدہ کیا تھا ، لیکن یہ بھی وعدہ پورا نہیں ہوا۔