The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

جنوری 2025 سیشن کے لیےاگنو ماسٹرز اور چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام کے داخلے شروع

0

سرینگر/ 16دسمبر/پی آئی بی

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (آئی جی این او یو) نے جنوری 2025 داخلہ سیشن کے لیے اپنے مختلف تعلیمی پروگراموں کے لیے داخلہ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں درخواست دہندگان یونیورسٹی کی قومی ویب سائٹ پر داخلہ پورٹل تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔داخلے کے خواہشمند امیدوار 31 جنوری 2025 سے پہلے پورٹل پر داخلہ کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔واضح رہے مذکورہ یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم اور آن لائن تعلیم کے موڈ میں مختلف یو جی، پی جی، سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ، پی جی ڈپلومہ پروگراموں میں داخلے میسر کرتی ہے۔ داخلہ فارم آن لائن پُر کرنے سے پہلے، امیدوار کو SAMARTH پورٹل پر یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ بنانا ہوگا اور فیس کی ادائیگی کے لیے موبائل نمبر، ای میل آئی ڈی، مناسب طریقے سے اسکین شدہ تعلیمی دستاویزات، تصویر اور بینکنگ تفصیلات اپنے پاس رکھ کر تیار رہنا ہوگا۔خواہشمند طلبہ کو اپنے داخلہ فارم جمع کرواتے وقت احتیاط برتنی چاہیے اور چوکنا رہنا چاہیے۔ انہیں مستقبل میں استعمال کے لیے اپنا یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ نوٹ کرنا چاہیے۔ نیز درخواست جمع کرانے کے لیے ڈی ای بی آئی ڈی لازمی ہے، جسے درخواست کا عمل شروع کرنے سے پہلے بنانا ضروری ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگنو نے سال 2023-24 میں تقریباً 60 نئے پروگرام شروع کیے ہیں جن میں کامرس، اکنامکس، ہسٹری، پولیٹیکل سائنس، پبلک ایڈمنسٹریشن، سوشیالوجی انتھروپولوجی، ہندی، سنسکرت، اردو، سوشل ورک، فلسفہ، بائیو کیمسٹری، سہولیات اور سروس مینجمنٹ میں چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام (ایف وائی یو پی) شامل ہیں۔ اگنو ریجنل سنٹر سرینگر کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر اے ایچ رضوی کا کہنا ہے کہ جو امیدوار اگنو کا حصہ بننا چاہتے ہیں انہیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور آخری تاریخ سے پہلے اپنی پسند کے کسی بھی پروگرام کے لیے درخواست دینا چاہیے۔جناب رضوی نے خواہشمند طلبہ کو خبردار کیا کہ وہ دھوکہ دہی کرنے والے افراد یا کال کرنے والوں کے جال میں نہ پھنسیں جو QR کوڈز، واٹس ایپ یا کسی دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے داخلہ فیس کی ادائیگی کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں کیونکہ یونیورسٹی اپنی ویب سائٹ کے علاوہ کسی بھی پلیٹ فارم پر ایسی کوئی تفصیلات نہیں مانگتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.