The Daily Urdu Newspaper of Jammu and Kashmir

ساگر میں ایک ماہ کےدوران 302 بچے کورونا وائرس سے متاثر

0

ساگر/24 مئی/ (یواین آئی)

 

مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں گزشتہ ایک مہینے کے دورا ن کورونا وائرس سے متاثر 302 بچے پائے گئے ہیں۔

ساگر میں واقع بندیل کھنڈ میڈیکل کالج (بی ایم سی) کے تعلقات عامہ کے افسر ڈاکٹر سومت راوت نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 302 بچے کوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔ ان میں سے چار بچوں کا علاج کے دوران ہی انتقال ہوگیا۔ تشویشناک حالت میں مبتلا بچوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔ ہلاک ہونے والے بچوں میں ایک نو ماہ کا شیر خواربھی شامل ہے۔

ڈاکٹر راوت نے بتایا کہ کورونا مثبت آنے والے بچوں میں ابتدائی علامات سردی کے علاوہ الٹی اسہال اور پیلیا کے ہوتے ہیں۔ بچوں میں کورونا وائرس کے بارے میں انتظامیہ زیادہ چوکس ہے اور انتظامیہ نے بھی اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

ضلع ساگر کے گڈھاکوٹا میں ایک ’چائلڈ کووڈ کیئر سنٹر‘ بھی قائم کیا گیا ہے۔ ضلع ہیڈ کوارٹرز میں بھی ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.